عدم اتفاق اور مخالفت سے بی جے پی کو ہے الرجی:اکھلیش

0
80

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے کہاکہ پرامن دھرنا لوگوں کاآئینی حق ہے۔ اظہار رائے کی آزادی کا ذکر تو آئین کی تمہید میںبھی ہے لیکن بی جے پی حکومت کو عدم اتفاق اور مخالفت سے خاصی الرجی ہے۔ وہ حزب مخالف کے ساتھ عدم رواداری کامظاہرہ کرتی ہے۔ ہر اسٹیج سے گولی کی بات کرنے والے آئینی ادارے کی بات کب کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ ابھی اعظم گڑھ کے بلریاگنج علاقے میںجو ہوا ا س سے اترپردیش پولیس کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔ پولیس نے بربریت کی سبھی حدیں پار کردیں۔

اکھلیش نے کہاکہ پرامن طریقے سے تحریک چلارہیں ماں بہنوںپر لاٹھی چارج کرنا اور پتھراؤ کرنا کس ٹریننگ کا حصہ ہے۔ لکھنؤ میں بھی گھنٹہ گھر چوک میں پُرامن دھرنا دے رہی خواتین کے ساتھ بھی پولیس کا رویہ صحیح نہیں ہے۔ دھرنا دینے والی عورتوںکی گرفتاری اور سردی میں ان کے کمبل تک چھین لینے کے واقعات قابل مذمت ہیں۔

سماج وادی پارٹی صدر نے کہاکہ بی جے پی حکومت کی مخالفت میںآئے لوگوں پر انتظامیہ کی جانب سے طرح طرح کے ظلم ڈھائے جارہے ہیں۔ ان کے گھروں میں دبش ڈالنے ، گرفتاری کرنے کے علاوہ انتظامیہ جرمانہ کی نوٹسیں جاری کررہا ہے۔ علی گڑھ میں ایک ہزار لوگوںکو نوٹس جاری کرکے دریافت کیا گیا ہے کہ ان پر کیوں نہ کارروائی کی جائے، الہ آباد، وارانسی اور دیگر کئی اضلاع میں بھی ہورہے احتجاج و مظاہرہ پر اسی طرح استحصال کی کارروائی ہورہی ہے۔

پُرامن دھرنے و مظاہرے میں عورتوں کی حصہ داری انتظامیہ کو چیلنج محسوس ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری مشینری اور بی جے پی رہنما طرح طرح کی خبریں پھیلارہے ہیں۔ جھوٹی خبروںکو پھیلانے کےلئے جھوٹا نظام کھڑا کیا جانا سنگین مسئلہ ہے۔ عوام کے درمیان غلط فہمی پھیلاکر کسی کو قصوروار ٹھہرانا منصفانہ نہیں ہوسکتا ہے۔ ماں کی طاقت کو توہین کرکے بی جے پی کو کچھ بھی حاصل نہیں ہونا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here