منجریکر نے کوہلی کی قیادت کا عمران خان سے موازنہ کردیا

0
84

سابق بھارتی کرکٹر اور مشہور مبصر سنجے منجریکر نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم آل راؤنڈر عمران خان سے موازنہ کردیا۔

بھارتی ٹیم ویرات کوہلی کی زیر قیادت بہترین کھیل پیش کر رہی ہے اور حال ہی میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں 0-5 سے کلین سوئپ کیا اور یہ کارنامہ انجام دینے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔

شاندار کارکردگی پر دنیا بھر کے سابق کرکٹرز بھارتی ٹیم کو داد و تحسین سے نواز رہے ہیں لیکن سابق کرکٹر سنجے منجریکر اپنی ٹیم کی کارکردگی سے اس حد تک خوش ہیں کہ انہوں نے کوہلی کا موازنہ پاکستان کے سابق عظیم کپتان عمران خان سے کردیا۔

سنجے منجریکر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ویرات کوہلی کے انداز قیادت کا عمران خان سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم میں بے پناہ اعتماد نظر آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عمران خان کی زیر قیادت جیتنے کے مختلف طریقے ڈھونڈے اور اکثر ہارتے ہوئے میچز میں فتح حاصل کی، یہ اسی وقت ممکن ہے جب ٹیم میں بے پناہ یقین ہو۔

بھارتی ٹیم ایک عرصے سے کوہلی کی زیر قیادت تینوں فارمیٹس میں بہترین کھیل پیش کر رہی ہے اور اس وقت بھارتی ٹیم ٹیسٹ میں 120پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

ون ڈے کرکٹ میں بھی بھارتی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور 265 پوائنٹس کے ساتھ ٹی20 کی عالمی درجہ بندی میں انگلینڈ اور بھارت بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here