سپریم کورٹ نے مکیش کی عرضی پرفوری طور پر سماعت کا اشارہ دیا

0
120

نئی دہلی : سپریم کورٹ نےپیر کو رحم کی درخواست خارج کئے جانے کے خلاف نربھیا معاملے کے قصوروار مکیش کی عرضی کی فوری طورپر سماعت کرنے کا اشارہ دیا۔


چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے کی صدارت والی بینچ نے مکیش کی وکیل ورندا گروور کو معاملے کا خصوصی ذکر’مینشننگ افسر کے سامنے کا کی صلاح دی۔
وکیل ورندا گروور نے عدالت سے جلد سماعت کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ ایک فروری کےلئے ڈیتھ وارنٹ جاری کیاگیاہے۔
اس پر جسٹس بوبڑے نے کہا کہ وہ مینشننگ رجسٹرار کے پاس جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو ایک فروری کو پھانسی ہونی ہے تو اس کی جلد سماعت سپریم کورٹ کی اہم ترجیح ہوگی۔
واضح رہے کہ سال 2012 میں ہوئے نربھیا اجتماعی آبروریزی اور قتل معاملے میں موت کی سزا پانے والے قصورواروں میں سے ایک مکیش نے ہفتے کو عدالت میں عرضی دائر کرکے صدر کے ذریعہ رحم کی درخواست خارج کئے جانے کے عدالتی جائزے کی اپیل کی ہے۔
قصوروار مکیش کمار سنگھ (32)کی جانب سے یہ عرضی دائر کی گئی ہے جس کی رحم کی درخواست صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے گزشتہ 17جنوری کو خارج کردی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here