جے این یو کے طلبا کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑی راحت مل گئی ہے ۔ دہلی ہائی کورٹ نے جے این یو انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ جن طلبا نے یونیورسٹی میں رجسٹریشن نہیں کرا یاہے ان کا رجسٹریشن پرانی ہاسٹل فیس پر کی کروایاجائے۔ عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ اندراج کے وقت لیٹ فی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
ہائیکورٹ نے ایک ہفتے میں تمام طلبہ کی رجسٹریشن کرانے کا حکم دیاہے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ ابھی تک 1200 طلبا نے جے این یو میں رجسٹریشن نہیں کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ اس معاملے میں ایم ایچ آر ڈی اور یو جی سی کو بھی فریق بنانے کی بات کہی ہے۔ اس معاملہ کی اگلی سماعت 28 فروری کو عدالت میں ہوگی۔
جے این یو ایس یو نے ہاسٹل مینول کو کیا تھاچیلنج
جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلباء یونین (جے این یو ایس یو)نے حال ہی میں ہاسٹل کےمینول میں ترمیم کرنے کے انٹر ہاسٹل ایڈمنسٹریشن (آئی ایچ اے) کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ طلباء نے فیس میں اضافے سمیت ہاسٹل مینول میں ترمیم کے خلاف سمسٹر رجسٹریشن کے عمل کا بھی بائیکاٹ کیا۔ اس کی وجہ سے ، دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو اپنا حکم جاری کیا ہے۔
در حقیقت ، جے این یو انتظامیہ نے گذشتہ سال اکتوبر میں سروس اور یوٹیلیٹی فیس کے ساتھ ساتھ ہاسٹل کی فیسوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔
اس کے بعد طلبہ نے فیس میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ جس کے بعد ، وزارت انسانی وسائل کی ترقی نے کیمپس میں معمول کی بحالی کے لئے مشتعل طلباء اور انتظامیہ کے مابین ثالثی کے لئے ایک تین رکنی پینل تشکیل دیا۔ طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے اندراج نہیں کیا۔
جے این یو ایس یو کی مخالفت کے باوجود ، 82 فیصد طلباء نے موسم سرما کے سیشن کے لئے رجسٹریشن کیا تھا۔ ہم آپ کو بتادیں کہ جے این یو میں طلبہ کی تعداد ساڑھے آٹھ ہزار ہے ، جس میں 10فیصد طلبا نے ہاسٹل کی فیس بھی ادا کی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ایم جگدیش کمار نے ماضی میں ان طلباء کی رجسٹریشن کے بارے میں جانکاری دی تھی۔ جے این یو کے وائس چانسلر نے کہا تھا کہ امید ہے کہ باقی طلبہ بھی جلد رجسٹریشن کروائیں گے۔
Also read