دو کاریں آپس میں ٹکرا کرکھائی میںپلٹیں،سات افراد زخمی

0
209

لکھنؤ: موہن لال گنج کے کنہار گائوں کے پاس بدھ کی دوپہر نشے میں بدمست تیز رفتار کارڈرائیور نے آگے جا رہی کار میں زوردار ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے کے بعد دونوں کاریں بے قابو ہوکر ہائی وے کے کنارے گڈھے میں پلٹ گئی۔ کار سوار زوجین اور بچوں کی چیخ پکار سن کر دوڑے راہ گیروں نے کار کے شیشے کوتوڑ کر زخمیوں کو باہر نکال کر سی ایچ سی بھیجا۔

وہیں حادثہ میں ٹکر مارنے والی کار کے نشہ میں بدمست ڈرائیور اور اس کے والد کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔ سی ایچ سی میں موجود ڈاکٹر نے سبھی زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد چھٹی دے دی ہے۔ متاثر کی تحریر پر پولیس نے ٹکر مارنے والے کارڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے حراست میں لے لیا ہے۔

الہ آباد ضلع کے کریلی کے رہنے والے شاہد عمر نے بتایا کہ بدھ کی دوپہر ۴ بجے کے قریب وہ لکھنؤ میں رہنے والے رشتہ دار کے گھر سے ہوکر بیوی افروز خاتون و بچوں رمسا ، حرا زید کے ساتھ اپنی سوئفٹ ڈزائر کار سے واپس الہ آباد جا رہے تھے۔

موہن لال گنج کے موضع کنکہا کے پاس پہنچے ہی تھے کہ پیچھے سے تیز رفتار میں آئی ویگن کار کے ڈرائیور انشو ورما ساکن قلندر کھیڑا نے ان کی کار میں زور دار ٹکر مار دی۔

چیخ پکار سن کر دوڑے راہ گیروں نے کار کے شیشہ توڑ کر شاہد و ان کی بیوی و تینوں بچوں کو باہر نکالنے کے ساتھ ٹکر مارنے والی کار میں پھنسے ڈرائیور اور اس کے باپ کلو رام و شیامو کو باہر نکال کر این ایچ آئی ایمبولینس کی مدد سے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے موہن لال گنج سی ایچ سی بھیجا ۔
انسپکٹر جی ڈی شکلا نے بتایا کہ متاثر کی تحریر پر حادثہ کرنے والے کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی کار کو قبضہ میں لے لیاہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here