اکھلیش کی قنوج بس حادثہ متاثرین کے کنبہ والوں سے ملاقات

0
244

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے دوشنبہ کو قنوج پہنچ کر بس حادثہ کے مہلوکین کے کنبوں سے ملاقات کرکے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہاکہ لاپتہ لوگوںکےلئے حکومت کو کوئی ہیلپ لائن جاری کرنا چاہئے۔

اکھلیش نےکہاکہ سماج وادی پارٹی کی حکومت بنے گی تو بس حادثہ میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کو ۲۰-۲۰ لاکھ روپئے دیں گے۔ دو لاکھ روپئے کے حکومت کے اعلان کو پوری مدد نہیں سمجھاجائے گا ۔ حکومت کے پاس خزانہ ہے، روپئے کی کمی نہیں ہے۔

جی ٹی روڈ پر قنوج سے گھلوئی میں تین دن قبل ہوئے حادثہ کے متاثرین سے ملنے کےلئے دوپہر تقریباً ڈھائی بجے سماج وادی پارٹی صدر چھبرا مؤ پہنچے۔ انہوںنے جائے حادثہ کا دورہ کرکے جلی ہوئی بس اور ٹرک کو دیکھا۔ موقع پر موجود لوگوں سے بھی حادثہ سے متعلق معلومات حاصل کی۔

وہاں سے وہ چھبرامؤ ۱۰۰ بستر والے اسپتال پہنچے جہاں حادثہ میں زخمی ہوئےداخل لوگوں سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ بس حادثہ متاثرین سے ملاقات کے بعد وہ آواس وکاس کالونی پہنچے جہاں ایک ماہ قبل سلینڈر دھماکہ میں ۶ لوگوںکی موت ہوگئی تھی۔

کنبہ سے ملنے کے بعد وہاں سے وہ تلوا میڈیکل کالج بھرتی بس حادثہ متاثرین سے بھی ملاقات کی۔ واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو کا قنوج سے کافی لگاؤ ہے۔ مسٹر یادو قنوج سے تین بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here