پٹری سے اتری مال گاڑی ،جھانسی روٹ ہوامتاثر

0
240

کانپور: علی الصبح جھانسی سے جوہی آرہی مال گاڑی کاانجن اور ایک ویگن پٹری سے اتر گیا،جس کی وجہ سے جھانسی روٹ متاثر ہوگیا۔اس کے ساتھ ہی پشپک ، چتر کوٹ سمیت کئی گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔

اطلاعات کے مطابق علی الصبح جھانسی سے مال گاڑی جوہی یارڈ آرہی تھی،بتایاجاتاہے کہ گووند پوری اسٹیشن کے آؤٹر ہوم سگنل میں داخل ہوتے ہی انجن سمیت ایک ویگن بے پٹری ہوگیا۔ڈی ریلمنٹ کی اطلاع ملتے ہی افراتفری کا ماحول پیداہوگیا۔ اے آرٹی ، پی ڈبلیو آئی ، اوایچ ای، کیرج اینڈ ویگن شعبہ کے افسر وملازمین موقع پر پہنچ گئے۔

کنٹرول روم کی اطلاع پر ٹرین نمبر۱۲۵۳۴ممبئی-لکھنؤ پشپک ایکسپریس،۱۲۵۴۱گورکھپور-ممبئی سپر فاسٹ ایکسپریس ، ۱۵۲۰۶مدن محل -لکھنؤ چتر کوٹ ایکسپریس سمیت کئی پیسنجر ٹرینوں کو روک دیاگیا۔ مشقت کرکے انجن اور ویگن پٹری پرچڑھائے گئے۔

اس دوران تقریباًدو گھنٹے تک کانپور- جھانسی روٹ متاثر رہا۔آرپی ایف تحفظ بندوبست میں مصروف رہا۔اطلاع پاکر اسٹیشن ڈائریکٹر ہمانشوشیکھر اپادھیائے،اے ڈی آرایم سمیت دیگر افسر موقع پر پہنچے۔ لائن کلیئر ہوتے ہی ٹرینوں کاچلاناشروع کردیاگیا۔ پشپک ایکسپریس ۹بجکر ۴۰منٹ پر سینٹرل اسٹیشن پہنچی۔

مسافر ٹرینوں کی معلومات کیلئے سینٹرل ریلوے اسٹیشن کی انکوائری کھڑکی پر موجود رہے۔وہیں پلیٹ فارم پر موجود مسافر ڈسپلے بورڈ پر آنکھیں ٹکائے رہے اور اپنی آنے والی ٹرینوں کاانتظار کرتے رہے۔مسافراس کی وجہ سے کافی پریشان نظر آئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here