جے این یو حملہ: اسٹوڈنٹ یونین صدر آئیشی گھوش سمیت 10 کی شناخت

0
73

نئی دہلی، 10 جنوری (یو این آئی) دہلی پولیس نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کیمپس میں حملے کے معاملے میں جے این یو اسٹوڈنٹ یونین (ایس یو) کی صدر آئیشی گھوش سمیت 10 طلبہ کی شناخت کی ہے.

جے این یو حملے کے معاملے کی تفتیش کرنے والی دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر جوائے تِرکی نے جمعہ کو صحافیوں کو بتایا کہ 10 مشتبہ افراد کی شناخت کی گئی ہے جن میں ایس یو کی صدر محترمہ گھوش کے علاوہ چُنچُن کمار، پنکج مشرا، سُچیتا تالُکراج، پریہ رنجن، وِکاس پٹیل اور یوگیندربھاردواج اور دیگر شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی تک کسی سے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں نہیں لیا گیا ہے لیکن جلد ہی مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ شروع کی جائے گی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here