کانپ اٹھا کا نپورشہر،درجہ حرارت پہنچ گیاصفرپر

0
453

کانپور۔(نامہ نگار)۔پہاڑوں پرہورہی برفباری کے سبب شہرکانپ اٹھاہے۔دسمبر میں پہلی باردرجہ حرارت صفر ڈگری پر پہنچ گیاہے۔سال کی سب سے ٹھنڈی رات ہونے سے پانی بھی اب جم جانے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔وہیں لوگوںکے گھروں میں رات میں رکھاگیا دودھ صبح تک ہلکاجماہوانظر آیا۔

  صبح توعالم یہ رہا کہ ۱۲بجے تک کہراچھایارہااور سرد ہواؤںنے ہاتھ پیر سن کردئے۔یہ درجہ حرارت عام سے ۸ڈگری سیلسیس کم رہا۔ چندرشیکھر آزاد زرعی اورتکنیکی یونیورسٹی کے محکمہ موسمیات کے پاس فراہم ابتک کے ریکارڈمیں دسمبر میں پہلے کبھی کم سے کم درجہ حرارت اتنانہیں درج کیاگیاہے۔ ۱۹۷۱کے درجہ حرارت کاریکارڈبتاتاہے کہ اس سال کا دسمبر ماہ سب سے ٹھنڈارہاہے۔

منگل کوکہرے کی چادر اوڑھ کر دن نکلا،اس دوران چلی سردہواؤںنے گلن بڑھادی ،ہاتھ پیر ٹھنڈے کرنے والی اس سردی کے درمیان لوگوںکی گھروں سے نکلنے کی ہمت نہیں ہورہی تھی۔ٹھنڈک سے بچاؤکیلئے ٹوپی ،مفلر، دستانے وجیکٹ بھی ناکافی رہے۔قریب ساڑھے گیارہ بجے تک کہرا چھایارہنے سے عوامی زندگی افراتفری کے عالم میں رہی۔

کہراہلکاہوا،لیکن دھوپ نہ نکلنے سے گلن قائم رہی۔ محکمہ موسمیات کے سائنسداںنوشاد خان نے بتایا کہ مغربی ہوائیں چلنے سے گلن بڑھی،آنے والے دنوں میں ٹھنڈک اور بڑھے گی ، دن اور رات کادرجہ حرارت گرے گا،بدھ کو بارش کے امکانات ہیں،جبکہ جنوری کے پہلے ہفتہ میں کہرااور گھناہوجائے گا۔

۱۶برس میں سب سے ٹھنڈے دن کاٹوٹاریکارڈ:مسلسل دوسرے دن گلن بھری ٹھنڈ نے سردی کا ریکارڈ توڑاہے،دسمبر ماہ میں ۱۶سال میں سب سے ٹھنڈادن کا ریکارڈ ٹوٹ چکاہے۔یکم دسمبر ۲۰۰۳ کے بعدسے اتناٹھنڈادن نہیں رہاہے۔یکم دسمبر ۲۰۰۳میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۸ء۸ڈگری سیلسیس تھا، جبکہ ۳۰؍دسمبر ۲۰۱۹میںیہ ۶ء۹ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here