لکھنؤ۔(بیورو)۔گورنرآنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سال نو کے موقع پر ریاست کے باشندوں کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ان کی خوشحال زندگی کی تمنا کی ہے۔ سال نو پر جاری اپنے تہنیتی پیغام میں گورنر نے کہاہے کہ سال نو ۲۰۲۰ سبھی کےلئے خوشحال اور امن سے مکمل ہو۔
انہوںنے کہاکہ خواتین کا احترام، غریبوں اور ضرورت مندوںکی مدد کرنے کے ساتھ ہم ریاست اور ملک کی ترقی میں تعاون کا عہد کریں۔ مسز آنندی بین پٹیل سال نو پر راج بھون میں ۱۱ سے ۱۲ بجے تک سینئر افسران اور معززین شہر سے ملاقات کریں گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ریاستی حکومت اترپردیش کو ملک کی ایک ترقی یافتہ ریاست بنانے کے لئے سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔
وہیں بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ اور ریاستی جنرل سکریٹری تنظیمی سنیل بنسل نے عوام اور پارٹی کارکنوں کو نئے سال ۲۰۲۰ پر مبارک باد دی ہے۔ انہوںنے اپنے تہنیتی پیغام میں کہاکہ ۲۰۱۹ تاریخی فیصلوںکا سال رہا ہے، ۲۰۲۰ ہندوستان کےلئے نئی امیدوں اور ترقی کا سال ہوگا۔ اترپردیش بھی ترقی کے راستے پر اور تیزی سے آگے بڑھے گا۔
اجے للو ، پرمود تیواری اور آرادھنا نے دی سال نو کی مبارکباد
ریاستی کانگریس صدر اجے کمار للو نے سال نو ۲۰۲۰ کے موقع پر ریاست کے باشندوںکو مبارک باد دیتے ہوئے ان کی خوشحالی اور ترقی کی تمنا کی ہے۔
انہوںنے اپنے پیغام میںکہاکہ سال نو ریاست کے باشندوں کی زندگی میں خوشیاں لائے اور ریاست ترقی کے راستے پر گامزن ہو۔ وہیں پارٹی کے سینئر رہنما پرمود تیواری اور آرادھنا مشرا مونا نے ملک و ریاست کے باشندوں کو نئے سال ۲۰۲۰ کی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کی اصل پہچان اس کی گنگا جمنی تہذیب ہے اور اس پر کبھی آنچ نہیں آنا چاہئے۔
اسی کے ساتھ انہوں نےکہاکہ ملک اور ریاست میں باہمی خیرسگالی اور بھائی چارہ ہمیشہ قائم رہے اور ملک و ریاست نئے سال میں ہر شعبہ میں ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔
Also read