نئی دہلی،28دسمبر(یواین آئی)قومی دارالحکومت دہلی میں شدید ٹھنڈ میں ہفتے کو مزید اضافہ ہوگیا اور کم از کم درجہ حرارت 1.7ڈگری سیلسیس تک گر جانے سے لوگوں کا ٹھنڈ سے برا حال ہے۔
دہلی میں 14دسمبرسے سرد لہریں چلنے لگی تھیں اور ابھ اگلے تین دنوں تک بنے رہنے کا خدشہ ہے۔سال 1901کے بعد یہ دوسری بار ہے جب دارالحکومت میں اتنے لمبے وقت تک سرد لہر یں جاری ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ساڑھے آٹھ بجے سب سے کم درجہ حرارت آیا نگر میں 1.7ڈگری سیلسیس درج کیاگیا جبکہ صفدر جنگ میں درجہ حرارت 2.7اور پالم میں 3.1ڈگری سیلسیس درج کیاگیا۔آج صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی کی سطح 97فیصد درج کی گئی۔
جمعہ کی صبح کم از کم درجہ حرارت 4.2ڈگری سیلسیس درج کیاگیاتھا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر میں اس سال اوسط زیادہ سے زیادہ اب تک 19.85ڈگری سیلسیس رہا ہے اور سال کے آخری دن یہ 19.15ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔محکمے کا خیال ہے کہ اگر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.15تک گرتا ہے تو یہ 1901 کے بعد دوسرا موقع ہوگا جب دسمبر سب سے ٹھنڈا ہوگا۔
22سال پہلے دسمبر 1997میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17.3ڈگری سیلسیس درج کیاگیا تھا اور اس قسم 1997کے بعد سے دسمبر ماہ میں سب سے زیادہ ٹھنڈے دن رہے ہیں۔سال 1997میں 17دنوں تک مسلسل لوگوں کو شدید سردی کا سامنا کرنا پڑاتھا۔اس سال 15دسمبر سے ہی دہلی کے لوگ شدید ٹھنڈ کا سامنا کررہے ہیں ۔
ایک اور دو جنوری کو برفباری کی پیش گوئی کے پیش نظر نئے سال کے جشن میں بھی خلل پڑ سکتا ہے۔محکمے کا خیال ہے کہ تین جنوری تک پہاڑی علاقوں میں زوردار برفباری ہوگی۔
Also read