شعیب اختر کے دعوی کے بعد پاکستانی کرکٹ میں کہرام ، اب دانش کنیریا کریں گے بڑا انکشاف ، عمران خان سے مانگی مدد

0
235

پاکستان کے سابق اسپنر دانش کنیریا کو لے کر کئے گئے سابق تیز گیند باز شعیب اختر کے انکشاف نے پاکستانی کرکٹ میں کہرام مچادیا ہے ۔ شعیب نے ایک چیٹ شو میں دعوی کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے کچھ کھلاڑی ہندو کھلاڑی دانش کنیریا کے ساتھ بھید بھاو کرتے تھے اور ان کے ساتھ کھانا تک نہیں کھاتے تھے ۔

اس معاملہ پر دانش کنیریا نے بھی اب اپنی خاموشی توڑ دی ہے ۔ انہوں نے اس کو لے کر بڑا انکشاف کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ دانش نے کہا کہ وہ اب ان کھلاڑیوں کے نام بتائیں گے ، جنہوں نے ان کے ساتھ ہندو ہونے کی وجہ سے بھید بھاو کیا تھا ۔ ساتھ ہی دانش نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور سابق کرکٹروں سمیت دیگر ممالک سے بھی مدد مانگی ہے ۔

پاکستان کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ میں نے شعیب اختر کا انٹرویو دیکھا ، سچائی سامنے لانے کیلئے میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ، ساتھ ہی میں ان سبھی کرکٹروں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ، جنہوں نے میری حمایت کی ۔ خیال رہے کہ دانش کنیریا نے 61 ٹیسٹ میں 261 اور 18 ون ڈے میں 15 وکٹ حاصل کئے ہیں ۔ کنیریا نے پاکستان کیلئے سال 2000 سے لے کر 2010 تک کرکٹ کھیلی ۔ وہ اپنے چچا انل دلپت کے بعد پاکستان کیلئے کھیلنے والے دوسرے ہندو کھلاڑی تھے ۔ انل دلپت 1980 میں وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر پاکستان کیلئے کھیلے تھے ۔
دانش کینریا نے کہا کہ جب میں کھیلتا تھا ، تو اس وقت اس بارے میں کچھ کہنے کی ہمت نہیں تھی ، لیکن شعیب اختر کے انکشاف کے بعد میں ایسا کروں گا ۔ شعیب کے علاوہ انضمام الحق ، محمد یوسف اور یونس خان بھی میری حمایت کرتے تھے ۔ جن لوگوں نے میری حمایت نہیں کی ، میں جلد ہی ان کے نام عام کروں گا ۔
خیال رہے کہ ایک چیٹ شو کے دوران پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے دانش کنیریا کو لے کر سنسنی خیز انکشاف کیا تھا ۔ شعیب کے مطابق دانش کنیریا ہندو تھے ، اس لئے پاکستانی ٹیم میں ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جاتا تھا ۔ ان کے ساتھ نا انصافیاں ہوئیں اور ٹیم کے کھلاڑی یہاں تک کہتے تھے کہ دانش کنیریا ان کے ساتھ کھانا کیوں کھاتے ہیں ۔ شعیب اختر نے ایک چیٹ شو کے دوران پاکستان کے سابق کرکٹروں اسیم کمال اور راشد لطیف کے ساتھ یہ انکشاف کیا ۔
شعیب اختر نے دانش کنیریا کو لے کر بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ یوسف نے نام 12 ہزار رن درج ہیں ، مگر ہم نے کبھی ان کا احترام نہیں کیا ، دو تین کھلاڑیوں سے میری لڑائی بھی ہوئی ۔ میں نے کہا کہ اگر کوئی ہندو ہے تو بھی وہ کھیلے گا ۔ پھر کسی ہندو نے ہمیں ٹیسٹ سیریز جتائی ۔ اسی دوران دانش کنیریا کا ذکر ہونے پر شعیب نے کہا کہ بات کھل جائے گی ، مگر بتانا چاہتا ہوں کہ کچھ کھلاڑیوں نے مجھ سے کہا کہ دانش کنیریا ہمارے ساتھ کھانا کیوں کھاتے ہیں ۔ میں نے ان سبھی سے کہا کہ تمہیں یہاں سے اٹھاکر باہر پھینک دوں گا ، تم اپنے گھر کے کپتان ہوگے ، وہ کھلاڑی تمہیں چھ چھ وکٹیں لے کر دے رہا ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here