ظالم طاقتوں سے نفرت و بیزاری حضرت عیسی (ع) کی پیروی ہے : رہبر انقلاب اسلامی

0
220

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے اپنے ٹویئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ حضرت عیسی (ع) کی صحیح معنوں میں پیروی تبھی ممکن ہے کہ جب راہ عدل و انصاف کو اپناتے ہوئے دنیا کی ظالم طاقتوں سے اظہار نفرت و بیزاری کیا جائے۔

حضرت عیسی (ع) کی یو م ولادت با سعادت اور کرسمس کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے سوشل میڈیا کے اپنے ٹویئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ توقع کی جاتی ہے کہ دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی عیسائی اور مسلمان زندگی گزار رہے ہوں وہ عدل و انصاف کی پیروی اور ظالم طاقتوں سے اظہار نفرت و بیزاری کو اپنی زندگی اور کردار کا حصہ بنائیں گے اس لئے کہ یہ درس حضرت عیسی (ع) کا ہے۔

اس پیغام کے ایک اور حصے میں آیا ہے کہ بہت سے ایسے افراد ہیں جو حضرت عیسی (ع) کی پیروی کا دعوی تو کرتے ہیں لیکن عملی طور پر انہوں نے کسی اور راستے کا انتخاب کیا ہے۔ اس پیغام میں آیا ہے کہ خدا کی عبادت و پرستش اور زمانے کے فرعونوں اور ظالموں سے مقابلہ حضرت عیسی (ع) ابن مریم کی تعلیمات میں سے ہے۔

حضرت حضرت عیسی (ع) جنھیں قرآن مجید نے روح اللہ کے نام سے پکارا ہے حضرت مریم (س) کے فرزند ہیں۔

آج 25 دسمبر 2019 حضرت حضرت عیسی (ع) کی ولادت با سعادت کا مبارک دن ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here