Tuesday, May 13, 2025
spot_img
HomeMarqueeجمنا پار میں لوگوں کے مظاہرے کے پیش نظر دہلی میٹرو نے...

جمنا پار میں لوگوں کے مظاہرے کے پیش نظر دہلی میٹرو نے کئی اسٹیشن بند کئے

نئی دہلی،17دسمبر(یواین آئی)مشرقی دہلی میں سلیم پور اور جعفرآباد میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لوگوں کے مظاہرے کے پیش نظر دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے کئی اسٹیشنوں کو بند کردیا ہے۔

دہلی میٹرو کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہلی پولیس سے ملی صلاح کے بعد سلیم پور،جعفرآباد،ویلکم،گوکل پوری،بابرپور،موجپور،جوہری پور اور شیو وہار میٹرو اسٹیشنوں پر لوگوں کے داخل ہونے اور باہر نکلنے پر روک ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ احتیاط کے طورپر یہ قدم اٹھایا گیا ہے اور حالات معمول پر آنے کے بعد اسٹیشنوں کو عام مسافروں کےلئے کھول دیا جائےگا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular