دہلی کے جعفرآباد میں مظاہرین پر پولس کا لاٹھی چارج، گاڑیوں میں توڑپھوڑ، کئی میٹرو اسٹیشن بند

0
327

شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں ۔ دہلی میں پر امن احتجاج جانیں کیسے پر تشدد ہو گیا اسکی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

جبکہ شواہدین کا کہنا ہے کہ پرامن بھیڑ کو حملہ کرکے تتر بتر کیا گیا۔ اسکے بعد دیکھتے دیکھتے حالات کشیدہ ہو گئے۔ جامعہ نگر میں احتجاج اور تشدد کے واقعات کے بعد اب منگل کو دہلی کے جعفرآباد میں مظاہرہ کیا گیا ۔
تازہ اطلاعات کے مطابق پولس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولووں کا استعمال کیا اور لاٹھی چارج بھی کیا۔ پولس نے کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔ علاقہ کے حالات کشیدہ نظر آ رہے ہیں۔

علاقے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کو دیکھتے ہوئے 3 میٹرو اسٹیشن ویلکم، جعفرآباد اور موج پور۔بابرپور کے اینٹری اور ایگزٹ گیٹ بند کر دیئے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ مظاہرین سلیم پور سے مارچ نکال رہے تھے ہوا جو جعفرآباد کے علاقے میں پرتشدد ہو گیا۔

دہلی کے جعفرآباد علاقہ میں پولس اور مظاہرین کے درمیان تصادم
شہریت ترمیمی بل کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج کے درمیان دہلی جعفرآباد علاقہ میں پولس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تصادم کے بعد دہلی ٹرفک پولس نے مظاہرہ کی وجہ سے 66 فٹا روڈ (سیلم پور سے جعفرآباد) پر ٹریفک کو بند کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح کانگریس کی طرف سے شہریت ترمیمی بل کے خلاف بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا، جو پُر امن طریقہ سے نکالی گئی تھی۔ دوپہر کے وقت کسی پارٹی یا تنظیم کی طرف سے احتجاج کی کال نہیں دی گئی تھی بلکہ لوگ خود ہی سڑکوں پر اتر پر احتجاج کر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق پولس کے لوگوں کو منتشر کرنے کی کوشش کے دوران تصادم بھڑک اٹھا۔

پولیس نے حالات پر گہری نظر رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈرون بھی منگوالئے ہیں ۔ دہلی پولیس کے کئی اعلی افسران جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ علاقہ میں اضافی فورس کو تعینات کردیا گیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس دوران تین بسوں میں جم کر توڑپھوڑ کی گئی اور کئی دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا ۔
وہیں احتجاج کو شدت اختیار کرتا ہوا دیکھ کر سیلم پور سے جعفرآباد جانے والے راستہ کو بند کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے ٹریفک کو پوری طرح سے روک دیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ 66 فٹ روڈ پر یہ تشدد بھڑکا اور کچھ مقامات پر آتش زنی کے واقعات بھی پیش آئے ، جس کے پیش نظر احتیاطا راستہ کو بند کردیا گیا ہے ۔

کئی میٹرو اسٹیشن بند

مشرقی دہلی میں سلیم پور اور جعفرآباد میں مظاہرے کے پیش نظر دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے کئی اسٹیشنوں کو بند کردیا ہے۔ دہلی میٹرو کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہلی پولیس سے ملی صلاح کے بعد سلیم پور، جعفرآباد، ویلکم، گوکل پوری، بابرپور، موجپور، جوہری پور اور شیو وہار میٹرو اسٹیشنوں پر لوگوں کے داخل ہونے اور باہر نکلنے پر روک ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ احتیاط کے طورپر یہ قدم اٹھایا گیا ہے اور حالات معمول پر آنے کے بعد اسٹیشنوں کو عام مسافروں کےلئے کھول دیا جائے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here