جامعہ میں کشیدگی جاری، سمسٹر امتحانات ملتوی

0
122

نئی دہلی : نئے شہریت قانون (سی اے بی ) کی مخالفت میں طلباء کے شدید احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہفتہ کو سمسٹر امتحانات ملتوی کر دیے گئے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کے طلباء کے پرامن مظاہرے پر پولیس کی لاٹھی چارج سے طلباء میں غصہ ہے ۔ کئی طلبا ء شدید زخمی ہیں اور وہ امتحانات میں حصہ لینے کی حالت میں نہیں ہیں ۔ احاطے میں کشیدگی برقرار ہے ۔

اس کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ حکامات تک یونیورسٹی انتظامیہ نے سمسٹر امتحانات ملتوی کر دیے ہیں ۔ جامعہ کے میڈیا انچارج احمد عظیم نے امتحانات ملتوی کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کو احتجاج کے دوران امتحانات ہوئے تھے لیکن کشیدگی مزید بڑھنے کی وجہ سے انتظامیہ کو احتیاطی طور پر یہ قدم اٹھانا پڑا ۔

اب فی الحال آج کے امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں ۔ واضح ر ہے کہ جمعہ کو طلباء نے شہریت قانون کے سلسلے میں پارلیمنٹ تک مارچ کیا تو پولیس نے انہیں جامعہ کے مرکزی دروازے کے نزدیک روک لیا اور لاٹھی چارج کیا جس میں تقریبا 70 طلباء زخمی ہو گئے ۔

طلباء نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا۔جس میں کچھ پولیس اہلکار بھی زخمی ہیں ۔ طلبا ء کا احتجاج جاری ہے اور اب انہیں اساتذہ کی بھی حمایت حاصل ہے۔ مرکزی یونیورسٹی ٹیچرس یونین نے بھی طلباء پر پولیس کروائی کی سخت مذمت کی ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here