رین بسیروںکو ضروری سہولیات مہیا کرانے کی ہدایت

0
788

لکھنؤ: ر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اچانک برسات کے سبب تیزی سے بڑھتی ہوئی سردی کے مد نظر سبھی رین بسیروں پر تمام ضروری سہولیات مہیا کرانے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ضلع مجسٹریٹ، سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ / پولیس سپرنٹنڈنٹ،چیف ڈیولپ منٹ افسراور علاقے کے سبھی افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی شخص کھلے میں نہ سوئے۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ رین بسیروں میں نہ صرف سہولیات مہیا ہوں، بلکہ ان کا استعمال ضرورت مند لوگوںکے ذریعہ کیا جائے.

رین بسیروں میں سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ، تھانہ انچارج کی جانب سے تحفظ کے معقول انتظامات کئے جائیں۔ اس کے علاوہ، عوامی نمائندوں کے ذریعے کمبل تقسیم اور اہم مقامات پر الاؤجلائے جانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here