سڑک حادثہ میں نوجوان کی موت ، کنبہ والوں نے سڑک پرلگایا جام

0
752

لکھنؤ(نامہ نگار)بنتھرا تھانہ علاقہ میں دوپہر تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے ایک موٹر سائیکل سوار پرچون دکاندار کو زبردست ٹکر مار دی ۔ جس سے اس کی جائے وقوعہ پرہی دردناک موت ہوگئی۔ واردات سے مشتعل کنبہ والوں نے معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک جام کرکے مظاہرہ شروع کیا۔ تین گھنٹے تک چلے مظاہرے سے بنی -موہان روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔

بعد میں اطلاع پاکر پہنچے سروجنی نگر ایس ڈی ایم پرفل تیواری نے متوفی کے کنبہ والوں کو معاضہ کے طور پر ایک بیگھہ زمین مختص کرنے کے ساتھ ہی کسان حادثہ بیمہ اور وزیر اعلیٰ راحت فنڈ سے مدد دلانے کا بھروسہ دلا کر انہیں خاموش کرایا۔

بنتھرا علاقہ کے موضوع تروا کے رہنے ۴۲سالہ شاردا پرساد ساہو اپنی بیوی مادھوری اور ۱۴ سالہ بیٹے انشو کے ساتھ رہ کر گھر میں ہی پرچون کی دکان چلاتا تھا۔ اطلاع کے مطابق شاردا پرساد جمعہ کی دوپہر ڈھائی بجے موٹر سائیکل سے علاقہ کی ہرونی بازار میں اپنی دکان کا سامان لینے جا رہا تھا۔

تبھی بنی-موہان روڈ پر سعاد اللہ نگر چوراہے کے پاس ایک تیز رفتار نا معلوم گاڑی نے اس کی موٹر سائیکل میں ٹھوکر مار دی ۔ جس سے شاردا پرساد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here