سی اے بی کے خلاف مظاہرے سے آسام میں معمولات زندگی متاثر

0
103

گوہاٹی،10دسمبر(یواین آئی)پارلیمنٹ میں پیر کو پاس کئے گئے شہریت ترمیمی بل (سی اے بی)کے خلاف نارتھ ایسٹ اسٹوڈنٹ یونین(این ای ایس او) کے بند کے اعلان سے آسام میں معمولات زندگی بےحد متاثر ہوئی ہے اور کئی سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں نے بند کی حمایت کی ہے۔

مظاہرین نے بل کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائروں کو آگ کے حوالے کرکے قومی شاہراہ کو بند کردیا ہے۔مظاہرین ریلوے ٹریک پر بھی احتجاج کررہے ہیں جس کی وجہ سے ریلوے ٹریفک بھی متاثر ہوا ہ ے۔

مظاہرین نے بند کے دوران کئی گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچایا ہے اور کئی جگہوں پر پولیس اور سلامتی دستوں کے ساتھ جھڑپوں کی خبریں بھی ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کو لوک سبھا میں سی اے بی بل کے پاس ہونے بعد سے شمال مشرق کی کئی ریاستوں میں اس بل کی مخالفت کی جارہی ہے۔اس بل کو بدھ کو راجیہ سبھا میں پیش کیا جائےگا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here