سوربھ گانگولی نےلیا ‘انقلابی’ فیصلہ، آئی پی ایل میچوں میں ہوں گے 5 امپائر

0
213

امپائرکی ایک غلطی… اورایک ٹیم کی شکست اوردوسری کی جیت طے۔ آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن میں کچھ ایسا ہی دیکھنےکوملا تھا۔

ٹورنامنٹ کے دوران میدان میں کھڑے امپائروں نےکئی مواقع پرنوبال کوسمجھنے میں غلطی کردی، جس کا خمیازہ ایک ٹیم کو شکست کےطورپربھگنتا پڑا۔ امپائروں کی اس غلطی کی وجہ سے زبردست ہنگامہ ہوا، لیکن اب بی سی سی آئی کےصدرسوربھ گانگولی نےاس غلطی کوروکنےکےلئے من بنا لیا ہے۔

نوبال دینےکےلئے اسپیشل امپائر

میڈیا رپورٹس کے مطابق جلد ہی آئی پی ایل میں نوبال کےلئےایک اسپیشل امپائرمقررکیا جاسکتا ہے۔ ممبئی میں ہوئی گورننگ کونسل کی میٹنگ میں نوبال کے موضوع پرتبادلہ خیال ہوا، جس کے بعد سوربھ گانگولی نےاس کے پیش نظرایک اہم فیصلہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق سوربھ گانگولی نےاے جی ایم کے دوران فیصلہ لیا کہ فرنٹ فٹ نوبال پرمسلسل تھرڈ امپائر نظررکھےگا۔ بی سی سی آئی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہےکہ جلد ہی آئی پی ایل میں صرف نوبال پرنظررکھنےکےلئےایک اورامپائرتعینات کیا جائےگا۔

آئی پی ایل میچوں میں ہوں گے 5 امپائر

آئی پی ایل گورننگ کاؤنسل کے ایک سینئررکن نےاطلاع دی کہ اگرسب کچھ ٹھیک ٹھاک رہا توآئی پی ایل کےآئندہ سیزن سےنوبال پرنظررکھنےکےلئےاسپیشل امپائرتعینات ہوسکتا ہے۔ یہ امپائرچارامپائروں سےالگ ہوگا، جس کا کام صرف اورصرف فرنٹ فٹ نوبال پرنظر رکھنا ہوگا۔ آئی پی ایل میں اس طرح کے فیصلے کونافذ کرنے کےلئے بی سی سی آئی نےاس کا جائزہ بھی لیا ہے۔

خبروں کی مانیں توہندوستان – بنگلہ دیش کےدرمیان ہوئے ڈے نائٹ ٹسٹ کےدوران ایک امپائرکوصرف نوبال پرنظررکھنےکےلئے تعینات بھی کیا گیا تھا۔ سوربھ گانگولی کا تجربہ کامیاب بھی رہا۔ شاید اسی لئےاب وہ اسے آئی پی ایل میں نافذ کرنے کے لئےتیارنظرآرہے ہیں۔

واضح رہےکہ آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن میں ممبئی اوررائل چیلنجرس بنگلوراورممبئی اورچنئی کے میچ کے دوران امپائروں سے بڑی چوک ہوئی تھی۔ دونوں ہی مقابلوں میں امپائروں نےفرنٹ فٹ نوبال نہیں دی تھی، جس کا خمیازہ رائل چیلنجرس بنگلوراورچنئی سپر کنگس کوبھگتنا پڑا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here