پٹری ٹوٹنے سے ریل آمدورفت ہوا متاثر

0
981

اٹاوہ : اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے بھرتھنا ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ریلوے پٹری کے چٹخنے سے دہلی۔ہاوڑہ ریلوے روٹ پر ریل آمد ورفت تقریباً۳۲منٹ تک متأثر رہا۔بھرتنا کے اسٹیشن ماسٹر وشنو پرتاپ نے آج یہاں بتایا کہ پیر کی صبح پانچ بج کر چالیس منٹ پر ‘کی مین’معمول کے مطابق ریل پٹریوں کا معائنہ کررہے تھے ۔

بھرتھنا ریلوے اسٹیشن کے مشرق کی طرف پول نمبر۱۱۳۶کے۱۸؍اور ۲۰کے درمیان پٹری چٹخی ہوئی ملی۔ جس کی اطلاع افسران کو دی گئی۔ اسٹیشن ماسٹر نے تیز رفتار جارہی نان اسٹاپ مال گاڑی کو پورٹر راکیش کے ذریعہ فلیش ریڈ سگنل دکھایا۔مال گاڑی کے ڈرائیورنے ایمرجنسی بریک لگا کر مال گاڑی کو روک دیا۔ وہیں پیچھے سے آرہی ٹرینوں کو بھی روک دیا گیا۔

تکنیکی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پٹری کی مرمت کا کام شروع کردیا۔۳۲منٹ کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت کا دوبارہ آغاز ہوسکا۔موسم سرما کے شروع ہوتے ہی عموما اس طرح سے ریل پٹریوں کے ٹوٹنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ۔ ماہرین ایسا مان کر چلتے ہیں کہ ریل کی پٹریوں کے سکڑنے کے عمل کی وجہ سے پٹریاں ٹوٹتی ہیں اور جس میں لاپرواہی کی وجہ سے حادثے ہوجاتے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here