خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل معاملے میں نکلا کینڈل مارچ

0
952

لکھنؤ: حیدرآباد کی خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری کے بعد قتل معاملے میں دو شنبہ کو ناگرک ایکتا پارٹی نے کینڈل مارچ نکالا۔ پارٹی نے قصور واروں کو ایک ہفتہ کے اندر پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ پارٹی کے قومی صدر محمد شمیم نے کہاکہ کہاں گیا وہ نعرہ جس میں ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘کا حلف لیاگیا تھا۔

آج عورت کے تحفظ کے نام پر بیٹیوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہاہے۔تفویض اختیارات برائے خواتین صرف فائلوں،افتتاحی تقریبا ت اور اشتہارات تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ نتیجے میں آج بھی بیٹیوں کے خلاف مظالم اور عصمت دری کی خبریں آتی رہتی ہیں لیکن کہیں کوئی ٹھوس کارروائی نہیں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کینڈل مارچ کے ذریعہ ہم لوگ ملک میں ایسی واردات کوفاسٹ ٹریک کورٹ میںسماعت کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جس سے قصورواروں کو فوراً پھانسی کو اور مستقبل میں دوبارہ ایسی واردات دہرائی جانے کی کوئی ہمت نہ کر سکے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here