اسکارلٹ جونسن کی ‘بلیک ویڈو’ کا ٹیزر جاری

0
189

ہولی وڈ کی نامور اداکارہ اسکارلٹ جونسن کے کامیاب ایکشن کردار ‘نتاشا رومن آف’ پر مبنی فلم ‘بلیک ویڈو’ کا پہلا ٹیزر سامنے آگیا۔

اس فلم میں اداکارہ نہایت شاندار ایکشن کرتی نظر آئیں۔

خیال رہے کہ اسکارلٹ جونسن کا کردار بلیک ویڈو کامیاب ایکشن فلم سیریز’ ایونجرز’ میں باقی سپر ہیروز کے ساتھ پیش کیا جاچکا ہے۔

البتہ فلم ‘بلیک ویڈو’ کی کہانی ایونجرز کی دنیا سے پہلے کے دور پر مبنی ہے۔

اس فلم میں نتاشا رومن آف کے کردار کی کہانی کو پیش کیا جائے گا کہ انہوں نے آغاز کہاں سے کیا اور کس طرح ایونجرز کی دنیا کا حصہ بنیں۔

فلم کے ٹیزر کو انٹرنیٹ پر بےحد پسند کیا جارہا ہے جبکہ مداح ٹریلر کی ریلیز کے لیے بھی بےتاب نظر آرہے ہیں۔

فلم ‘بلیک ویڈو’ اگلے سال مئی مئی میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here