کیلا ش جوشی کی موت پر یوگی آدتیہ ناتھ رنجیدہ

0
1028

لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کیلاش جوشی کی موت پر گہرا رنج ظاہر کیا ہے۔ یہاں جاری ایک تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہاکہ کیلاش جوشی ایک سینئراور تجربہ کار سیاست داں تھے۔

انہوں نے اپنے فرائض کو بیحد سلیقہ سے انجام دیتے ہوئے مدھیہ پردیش کی ترقی میں اہم کردار نبھایا۔ عوام کے مفادات او ربہبودی کیلئے انہوں نے ہمیشہ جدو جہد کی۔

ان کی موت سے سماجی اور سیاسی میدان میں بھاری خلاء پیدا ہوا ہے اور عوام نے اپنا ایک سچا ہمدرد کھو دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے آنجہانی کی روح کی تسکین کی دعا کرتے ہوئے غمزدہ کنبہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here