بینک آف بڑودہ کا کیشئر 14 لاکھ روپئے لے کر فرار

0
1341

اٹاوہ:18 نومبر(یواین آئی)اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے کوتوالی علاقے کے ہرش نگر میں واقع بینک آف بڑودہ کا کیشئر بینک سے 14 لاکھ 34 ہزار 567 روپئے لے کر فرار ہوگیا۔

اٹاوہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار مشر نے پیر کو یہاں بتایا کہ کیشئر کے خلاف برانچ منیجر نے 14 لاکھ 34 ہزار 567 روپئے غبن کرنے کی کوتوالی میں رپورٹ درج کرائی ہے ۔ بینک افسران نے جو تحریر دی ہے اس کے مطابق کیشئر بغیر بتائے کاونٹر چھوڑ کر غائب ہوگئے ۔

بینک منیجر انل کمار نے بتایا کہ شام کو کیش کی جب کاونٹنگ کی گئی تو رقم کم پائی گئی ۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی کیشئر کو جیب میں نوٹ کی گڈی رکھتے ہوئے پایا گیا ہے ۔ اس برانچ میں 16 ملازمین ہیں۔ ان میں شہر کے ہی شوا کالونی باشندہ سنتوش کمار کیشئر ہے ۔

15 نومبر کی شام تقریبا ساڑھے چھ بجے کیشئر سنتوش کمار بغیر کیش بند کرائے چلے گئے تھے ۔ ان سے فون پر رابطہ کیا گیا تو دس منٹ میں آنے کی بات کہی لیکن وہ نہیں آئے ۔ کیشئر سنتوش مشر کے ریٹائر منٹ کے تین سال رہ گئے ہیں ۔وہ کن حالات میں غائب ہوئے یہ کسی کے بھی سمجھ میں نہیں آرہا ہے ۔ بینک ملازمین کا کہنا ہے کہ برانچ میں ان کا سبھی کے ساتھ برتاؤ بہت اچھا تھا۔اکاونٹ ہولڈروں سے بھی وہ کافی خوش مزاجی کے ساتھ پیش آتے تھے ۔

0
Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here