سمندری لٹیروں نے ناروے کے جہاز کے نو اراکین کو بنایا یرغمال

0
312

اوسلو ، ؛سمندری لٹیروں نے مغربی افریقی سمندری سرحد کےعلاقے میں ناروے کے ایک بحری جہاز پر حملہ کرکے ان کے پائلٹ عملے کے نو ارکان کو یرغمال بنا لیا ہے ۔

شپنگ کمپنی جے جے اگلینڈ نے ایک بیان جاری کرکے کہا’’ہزارا جہاز ایم وی بونٹا پر سمندری لٹیروں نے ہفتہ کی صبح اس وقت حملہ کیا جب وہ سامان خالی کرنے کے لئے كوتو نوؤ میں رکا ہوا تھا ۔

لیٹروں نے پائلٹ عملے کے نو ارکان کو اغوا کر لیا ۔ کمپنی کی ڈیزاسٹر ریلیف فورس کی ٹیم جانچ میں مصروف ہے اور متعلقہ حکام کو بھی اس واقعہ کے متعلق معلومات دے دی گئی ہے‘‘ ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اہل خانہ کو اغوا کے کے معاملے میں اطلاع دے دی گئی ہے ۔

یزغمال بنائے گئے پائلٹ عملے کے ارکان کی حفاظت کے پیش نظر اس واقعہ پر زیادہ تبصرہ نہیں کیا جا سکتا ۔ناروے کی وزارت خارجہ کے ترجمان گري سولبرگ نے ناروے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس واقعہ میں ناروے کے شہری ملوث نہیں ہیں ۔ناروے کے میڈیا نے ناروے شپ اونرس ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا کہ سمندری لٹیرے فلپائن کے شہری ہیں ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here