ایشوریہ رائے 46 کی عمر میں بھی لگتی ہیں بیحد خوبصوت، یہاں دیکھیں تصویریں

0
260

ایشوریہ رائے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کو لیکر سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ بیٹی آرادھیا کی پیدائش کے بعد انہوں نے بھلے تھوڑے وقت کیلئے وزن بڑھایا تھا لیکن بعد میں وپ پھر سے فٹ اینڈ فائن ہوگئیں۔

آج ہر کوئی اس بات کو جانناچاہتا ہے کہ آخر ان کا فٹنیس سیکریٹ کیا ہے۔ آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ ایشوریہ رائے کی خوبصورتی اور فٹنیس کا سیکریٹ۔

ایشوریہ رائے بچن نے ایک اینٹرویو میں اپنے فٹنیس کے سیکریٹ کے بارئ میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ بیٹی آرادھیا کی پیدائش کے بعد وزن کم کرنا ان کیلئے کافی مشکل بھرا کام تھا۔

انہیں زیادہ جم میں رہنا پسند نہیں ہے۔ ایسے میں وزن کم کرنے کیلئے کام کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔

ایشوریہ نے کہا تھا کہ وہ ورک آؤٹ کو لیکر کبھی سنجیدہ نہیں ہوئیں۔ وہ جم جانے سے زیادہ یوگ کرنے پر یقین رکھتی ہیں اور پسند بھی کرتی ہیں۔

ایشوریہ رائے بچن کے مطابق یوگ ایک ایسا راستہ ہے جس سے آپ کا جسم فلیکسیبل اور پاور فل رہتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ہر روز صبح جوگنگ اور ‘برک واک’ کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 45 منٹ کا پاور یوگ کرتی ہیں۔ وہیں جم کی بات کریں تو ایشوریہ ہفتے میں 1 یا 2 مرتبہ ہی جم جاتی ہیں جس میں وہ فل کارڈیو کرتی ہیں۔

بتادیں کی سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ اداکارہ آج اپنی 46 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ ایشوریہ کی پیدائش 1 نومبر 1973 کوئی ہوئی۔ ایشوریہ کی 9 سال کی بیٹی آرادھیا ہے۔ لیکن ان کی فٹنیس اور خوبصورتی کو دیکھ کر کوئی کہہ نہیں سکتا کہ ان کی اتنی عمر ہوگئی

فی الحال ایشوریہ رائے بیٹی آرادھیا کی پرورش پر زیادہ دھیان دے رہی ہیں۔ اور فلموں کی دنیا سے تھوڑی دوری بنا رکھی ہے لیکن اپنی ہیلتھ کو لیکر وہ بالکل بھی ان ایکٹو نہیں ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here