گورکھپور : ریٹائر ٹیچر سے۴۵ہزارروپئے کی لوٹ

0
1394

گورکھپور : بینک سے روپئے نکال کر گھر لوٹ رہے ریٹائرٹیچرسے بدمعاشوں نے ۴۵ہزار روپئے چھین لئے۔وارادات پی پی گنج کے سپہیاجسول حلقہ میںہوئی۔واردات کے بعد ملزمین جسول بازارکی جانب فرار ہوگئے ،ٹیچرکی اطلاع پر پہنچی پی پی گنج کے پولیس نے گمشدگی کا معاملہ درج کیا ہے ،موصولہ اطلاع کے مطابق پی پی گنج علاقہ کے رمواپورگائوں کے شیوپونجن سنگھ ریٹائرٹیچر ہیں۔ دوپہر کے وقت وہ ایس بی آئی کی پی پی گنج کی شاخ سے ۴۵ہزارنکال کر پیدل ہی گھرکی جانب جارہے تھے ۔

شیو پوجن نے روپئے حفاظت کے ساتھ ایک تھیلے میں رکھ لئے تھے۔ ریلوے کراسنگ کے پاس سے پیچھا کررہے بائیک سواردوبدمعاشوں نے سپہیا حلقہ کے پاس ان سے تھیلہ چھین لیا۔اورجسول بازار کی جانب فرار ہوگئے۔ شیوپوجن کی اطلاع کے بعد معاملے کو مشتبہ مانتے ہوئے پولیس نے گمشدگی درج کی ہے۔ایس اوپی پی گنج نے بتایاکہ ٹیچر سے روپئے چھینے نہیں گئے بلکہ انھوں نے تھیلہ کہیں پر چھوڑ دیاہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here