انڈیگو نے دیا سب سے بڑا آرڈر، ایئربس سے خریدے گا 300 ہوائی جہاز

0
253

نئی دہلی۔ مارکیٹ شیئر اور فلٹ کے حساب سے ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈیگو نے 300 ایر بس اے 320 این ای او فیملی ایئر کرافٹ خریدنے کا آرڈر دیا ہے۔ انڈیگو ایئر بس سے اے 320 این ای او، اے 321 این ای او اور اے 321ایکس ایل آر ایئر کرافٹ خریدے گا۔ اس آرڈر کے پورا کرنے کے بعد انڈیگو کے بیڑے میں 730اے 320 این ای او فیملی ایئر کرافٹ ہوں گے۔

انڈیگو نے اس سے پہلے سال 2005 سے 2015 کے درمیان تین مرحلوں میں 530ایئر بس طیاروں کا آرڈر دیا تھا۔ اتنے بڑے آرڈر کو لیکر انڈیگو نے کہا ہے کہ اس نے ہندستان میں ایوی ایشن سیکٹر میں تیز گروتھ کو دھیان میں رکھ کر آرڈر دیا ہے۔

انڈیگو کے سی ای او رونو جوئے دتہ نے کہا کہ 300 جہاز کا یہ آرڈر ہندستان کیلئے میل کا پتھر ثابت ہوگا۔ ہندستان میں ایئر کنکٹیوٹی کو مضبوط کرنا کمپنی کا مشن ہے۔ ہندستان میں ایوی ایشن سیکٹر کے گروتھ کو دھیان رکھ کر یہ آرڈر دئے گئے ہیں۔ دنیا کا بیسڈ ایئر ٹرانسپورٹیشن سسٹم بنانا ہی ہمارا مقصد ہے۔

بتادیں انڈیگو کے اے 320 اینای او طیاروں کے انجنوں میں پریشانی کی وجہ سے ایئر لائن کے سہ ماہی نتائج خراب رہے تھے اور اسے بڑا نقصان اٹھانا پڑاتھا۔ اس نقصان کے بعد ہی کمپنی نے یہ آرڈر دیا ہے۔ انڈیگو ایئر لائن کو چلانے والی انٹر گلوبل ایوی ایشن کو 1062 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ جبکہ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 651.5 کروڑ روپئے کا گھاٹا (نقصان) ہوا تھا۔ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی آمدنی 31 فیصدی بڑھ کر 8,105.2 کروڑ روپئے رہی ہے جو کہ گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں 6,185.3 کروڑ روپئےرہی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here