تیل، شام میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا نیا بہانہ

0
177

بریسلز میں نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں امریکی وزیرجنگ نے شام کے تیل کی حفاظت کے بہانے اس ملک میں تعینات رہنے کی خبر دی ہے۔

اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر جنگ مارک اسپر نے بریسلز میں منعقدہ نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں اعلان کیا کہ امریکی فوجیوں کی ایک تعداد شام میں باقی رہے گی۔

امریکی وزیرجنگ نے دعوی کیا کہ شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی اس ملک کے تیل کے ذخائر پر داعش سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں کے ممکنہ حملے کو روکنے کے لئے ہے۔

مارک اسپر نے شام میں نیٹو کی موجودگی کے منصوبے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر داعش گروہ ، تیل کے ان ذخائر تک دسترسی حاصل کر لے گا اور اس سے ہتھیار اور جنگجو خریدے گا یا کچھ بھی کرے گا تو اسے شکست دینا مزید مشکل ہوجائے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here