دہلی کی سڑکیں بین الاقوامی معیارات کے مطابق بنائی جائیں گی: کیجریوال

0
216

نئی دہلی، 22 اکتوبر (یو این آئی) دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے منگل کو کہا کہ قومی راجدھانی میں سڑکوں کی ڈیزائننگ بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہو گی۔

مسٹر کیجریوال نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ شروعات میں یہاں کی 9سڑکوں کی تقریباََ 45کلومیٹر سڑکوں کو ٹیسٹ کے طورپر پھر سے ڈیزائن کیا جائے گا اس سے سڑک پر ہونے والے حادثات میں کمی کرنے میں مدد ملنے کے علاوہ ٹرانسپورٹ کے مسئلہ میں بھی کمی آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ پہلے ان سڑکوں کی ڈیزاننگ کی جائے گی جن کی دیکھ بھال تعمیرات عامہ محکمہ کرتا ہے۔ انہیں بین الاقوامی معیارات کے مطابق ڈیزائن کیا جائے گا۔ ان کے ڈیزائن میں لینڈ اسکیپنگ، سائکلوں کے چلنے کی جگہ اور معذور لوگوں کی ضرورتوں کو خیال رکھا جائے گا۔

وزیراعلی نے کہاکہ 400کروڑ روپے کے اس منصوبہ کے تحت پہلے مرحلہ میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سے آشرم اور وکاس مارگ (لکشمی نگر چنگی) سے کڑکڑ ڈوما تک کی سڑکیں شامل کی جائیں گی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here