نامور اداکارہ نے رائن رینالڈز کے ساتھ کبھی کام نہ کرنے کی حیران کن وجہ بتادی

0
327

کہتے ہیں اس دنیا میں ایک جیسی شکل کے سات لوگ موجود ہیں اور اگر اداکاروں کی بات کی جائے تو اکثر و بیشتر انٹرنیٹ پر ایسا کوئی نہ کوئی سامنے آتا رہتا ہے جو خود کو کسی بڑے اداکار کا ہمشکل کہتا ہے۔

کئی بار اداکاروں کو بھی ایک دوسرے سے ملایا جاتا ہے لیکن ایسا شاید ہی کبھی ہوا ہو جب کوئی بڑا اسٹار خود یہ کہے کہ وہ دوسرے بڑے اسٹار کا ہمشکل ہے۔

تاہم نامور ہولی وڈ اداکارہ کیٹ بیکنسیل کا ماننا ہے کہ ان کی شکل ایک اور بڑے اسٹار سے ملتی ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ اداکارہ کے مطابق وہ کسی اداکارہ کی نہیں بلکہ کامیاب ہولی وڈ اداکار رائن رینالڈز کی ہمشکل ہیں۔

اداکارہ کیٹ بیکنسیل حال ہی میں امریکی پروگرام ’ٹونائٹ شو ود جمی فیلن‘ میں جلوہ گر ہوئیں۔

کیٹ کا شو کے دوران کہنا تھا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ وہ اداکار رائن رینالڈز کی ہمشکل ہیں۔

انہوں نے ایک مزاحیہ واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں حیران کن طور پر رائن رینالڈز کی ہمشکل ہوں، ایک مرتبہ میرے سامنے سے بس گزر رہی تھی اس پر لگی تصویر کو دیکھ کر میں نے کہا کہ میں تو بہت زبردست نظر آرہی ہوں جسے کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ وہ میں نہیں رائن رینالڈز کا پوسٹر تھا‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ رائن کے ساتھ کبھی کام نہیں کریں گی کیوں کہ وہ خود کو ان میں دیکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ ہولی وڈ اداکار رائن رینالڈز نے فلم ڈیڈپول میں سپر ہیروز کا کردار ادا کرچکے ہیں جس کے بعد انہوں نے کارٹون کردار پکاچو پر بننے والی فلم ’ڈیٹیکٹو پکاچو‘ کے کردار کو اپنی آواز دی تھی۔

دوسری جانب کیٹ ’دی ویڈو‘ جیسی مقبول ٹی وی سیریز میں مرکزی کردار نبھارہی ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here