حق کی راہ میں ثبات قدم سے ملک اور پوری دنیا کی اصلاح ہوتی ہے : رہبرانقلاب اسلامی

0
118

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ حق کی راہ میں ثبات قدم سے ملک اور پوری دنیا کی اصلاح ہوتی ہے

اربعین سید الشہدا کے موقع پر ایران کی یونیورسٹیوں کے طلبا نے حسینیہ امام خمینی میں رہبرانقلاب اسلامی کی موجودگی میں ایک مجلس عزا میں شرکت کی اور کربلائے معلی کے زائرین کی آواز میں آواز ملا کر لبیک یا حسین کی صدائیں بلند کیں –

اس موقع پر رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مجلس عزا میں شریک یونیورسٹیوں کے طلبا سے مختصر خطاب میں کہا کہ آپ طلبا اور نوجوانوں کا اخلاص اور نور باطن بہت ہی اہم ہے اور ہم ہمیشہ خدا وندعالم کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ وہ آپ لوگوں کو حق کے راستے پر ثابت قدم رکھے کیونکہ اگر آپ لوگ حق کے راستے میں ثابت قدم رہیں گے تو اس سے ملک اور دنیا کی اصلاح ہوگی اور پوری انسانیت کو اس سے فائدہ پہنچے گا –

مجلس عزا کو حجت الاسلام سعدی نے خطاب کیا جبکہ حنیف طاہری اور میثم مطیعی جیسے نوحہ خوانوں نے نوحہ خوانی کی اور زیارت اربعین کی بھی تلاوت کی گئی –

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here