وزیراعظم مودی کا سعودی عرب سڑک حادثے پر اظہار رنج

0
203

نئی دہلی، 17 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب میں ایک بس حادثے میں 35 افرادکے ہلاک ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

مسٹر مودی نے ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا’’سعودی عرب میں مکہ کے قریب ایک بس حادثے کی خبر سن کر کافی رنجیدہ ہوں، اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کا متمنی ہوں‘‘۔

سعودی عرب کے مغربی علاقے میں جمعرات کی صبح پیش آئے ایک زبردست سڑک حادثے میں کم از کم 35 لوگوں کی موت اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here