‘اداکاراؤں سے زیادہ کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی ثقافت کی عکاسی کی’

0
230

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیتھرین کیٹ مڈلٹن 14 اکتوبر کو پاکستان کے تاریخی دورے پر اسلام آباد پہنچے جس کے بعد سے پورا سوشل میڈیا شہزادی کے ملبوسات اور ان کے انداز پر تبصروں سے بھر گیا۔

اس دوران سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں کو بنایا گیا۔

صارفین کی جانب سے ایسے کمنٹس اور ٹوئٹس سامنے آنے لگے جن میں پاکستانی اداکاراؤں کا شہزادی کیٹ مڈلٹن سے موازنہ شروع کردیا گیا۔

متعدد افراد نے اسٹارز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکاراؤں کو برطانیہ کی شہزادی سے کچھ سیکھنا چاہیے، جو ہماری ثقافت کی تشہیر اتنی خوبصورتی سے کررہی ہیں، جبکہ اداکارائیں اپنی ثقافت کی تشہیر کے بجائے مغربی طرز کے کپڑوں میں نظر آتی ہیں۔

تاہم اب نامور اداکارہ منشا پاشا نے اس طرح کے کمنٹس کرنے والے تمام افراد کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘مجھے بھی کیٹ مڈلٹن کو دیسی طرز کے ملبوسات میں دیکھ کر بےحد خوشی ہورہی ہے، البتہ میں یہ پڑھ پڑھ کر تھک چکی ہوں کہ پاکستانی اداکاراؤں کو ان سے کپڑے پہننا سیکھنا چاہیے، گوروں کو دیکھ کر احساس کمتری کا شکار ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ پاکستانی اداکاراؤں کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیں، ان کا تعلق شاہی خاندان سے ہے تو وہ پروٹوکول کے حساب سے ہی تیار ہوں گی’۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here