ابھیجیت بنرجی سمیت تین کو اقتصادیات کانوبل انعام

0
156

اسٹاک ہوم ،14اکتوبر(اسپوتنک) ہند نژاد امریکی شہری ابھیجیت بنرجی کوسال  2019کا اقتصادیات کا نوبل انعام دیاگیا ہے مسٹر بنرجی کے ساتھ ایشتر ڈوفلو اور مائیکل کریمرکو بھی مشترکہ طورپر نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے.

تینوں ماہرین اقتصادیات کودنیا بھر میں غریبی دورکرنے کی سمت میں ایکسپیری منٹ اپروچ کےلیے یہ انعام دیاگیاہے ۔

نوبل انعام کے تحت اسے حاصل کرنے والوں کو 9ملین سویڈش کرونور دیے جاتے ہیں ۔سویڈن کی معروف ہستی الفریڈ نوبل کے نام پر نوبل انعامات کا آغاز کیا گیا تھا اور 1969میں پہلا انعام دیا گیا تھا۔

ہندستان کی کلکتہ یونیورسٹی سے 1981میں بی ایس سی کی ڈگری لینے کے بعد مسٹر بنرجی نے 1983میں دہلی کی جواہر لعل نہرویونیورسٹی سے ایم اے کی تعلیم مکمل کی ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here