بہار میں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی برسی منائی گئی

0
200

پٹنہ، 12 اکتوبر ( یواین آئی) سماج وادی تحریک کے بانی ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی برسی بہار میں آج عقید ت اور احترام کے ساتھ منائی گئی ۔

سرکاری برسی کی تقریب کا اہتمام دارالحکومت پٹنہ کے كنكڑباغ میں واقع لوہیا نگر کے لوہیا باغ میں کیا گیا، جہاں گورنر پھاگو چوہان اور وزیر اعلی نتیش کمار نے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی، وزیر صنعت شیام رجک، رکن اسمبلی ارون کمار سنہا، ریاستی شہری کونسل کے سابق سیکریٹری جنرل اروند کمار سنگھ سمیت کئی سماجی اور سیاسی کارکنوں نے بھی سماج وادی لیڈر ڈاکٹر لوہیا کے مجسمے پر گلہائے عقید ت پیش کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کے۔

اس موقع پر اطلاعات و عوامی رابطہ شعبے کے فنکاروں نے دیش بھگتی کے نغمے گائے ۔ اس کے علاوہ ریاست کے کئی اضلاع میں بھی عظیم سماجوادی لیڈر ڈاکٹر لوہیا کی برسی منائی جانے کی اطلاع ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here