نئی دہلی، 10 اکتوبر (یواین آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمت ایک دن مستحکم رہنے کے بعد جمعرات کو پھر کم ہوئی ہےملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول پانچ پیسے سستا ہوکر 73.54 روپے فی لیٹر پر آ گیا جو 21 ستمبر کے بعد کی سب سے نیچے کی سطح پر ہےڈیزل کی قیمت بھی چھ پیسے کم ہوکر 22 ستمبر کے بعد کی نچلی سطح 66.75 روپے فی لیٹر پر رہی۔
اس سے پہلے مسلسل چھ دن پٹرول 1.02 روپے اور ڈیزل 68 پیسے سستا ہوا تھاکولکتہ اور ممبئی میں آج پٹرول پانچ پانچ پیسے سستا ہوکر بالترتیب 76.18 روپے اور 79.15 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوا۔ چنئی میں یہ چار پیسے کم ہوکر 76.39 روپے فی لیٹر پر آ گیا۔
کولکتہ اور ممبئی میں ڈیزل کی قیمت چھ چھ پیسے کی کمی کے ساتھ بالترتیب 69.11 روپے اور 69.97 روپے فی لیٹر رہی جبکہ چنئی میں اس کی قیمت پانچ پیسے کم ہو کر 70.52 روپے فی لیٹر پر آ گئی۔
تیل کی کمپنیاں یومیہ بنیاد پر پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہیں اور نئی قیمت ہر روز صبح چھ بجے سے نافذ ہوتی ہیں۔
Also read