HomeMarqueeفضائیہ نے تسلیم کی غلطی ، 27 فروری کو ہندوستانی میزائل سے...
فضائیہ نے تسلیم کی غلطی ، 27 فروری کو ہندوستانی میزائل سے ہی کریش ہوا تھا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر
ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا نے اعتراف کیا ہے کہ 27 فروری کو جموں و کشمیر کے بڈگام میں حادثہ کا شکار ہوئے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ہندوستانی میزائل سے ہی ٹکرا کر گر گیا تھا ۔ بھدوریا نے بتایا کہ اس معاملہ میں کورٹ آف انکوائری پوری ہوچکی ہے ۔
اعلی سطحی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ یہ حادثہ ہماری ہی غلطی کی وجہ سے پیش آیا تھا ، ہم اعتراف کرتے ہیں کہ یہ بہت بڑی غلطی تھی ، ہم یقینی بنائیں گے کہ مستقبل میں کسی بھی صورت میں ایسی غلطی نہ ہو ۔
بتادیں کہ یہ حادثہ اسی دن پیش آیا تھا ، جس دن ونگ کمانڈر ابھینندن کے ایف 16 طیارہ کو تباہ کرنے کے بعد اپنے مگ کے تباہ ہونے کے بعد پاکستان میں اترگئے تھے ۔
بھدوریا نے بتایا کہ اس معاملہ میں دو اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اس ہیلی کاپٹر کو اسکواڈرن لیڈر سدھارتھ وششٹھ اڑا رہے تھے ۔ ہیلی کاپٹر نے 27 فروری کی صبح 10.10 بجے سری نگر ہوائی اڈہ سے اڑان بھری تھی ۔ اس کے تقریبا 40 منٹ پہلے پاکستانی فضائیہ کے طیاروں نے ہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرکے بڈگام میں دراندازی کی کوشش کی تھی ۔ ہندوستانی فضائیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کو بھگادیا تھا ۔
اس حادثہ کی جانچ کے دوران پتہ چلا ہے کہ ہیلی کاپٹر کرو ممبر اور گراونڈ اسٹاف کے درمیان بہتر کمیونکیشن کی کمی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ بتادیں کہ اس حادثہ میں ہیلی کاپٹر میں سوار چھ فوجی اہلکاروں اور ایک شہری کی موت ہوگئی تھی ۔ جانچ میں کم سے کم چار افسران اس حادثہ کیلئے ذمہ دار پائے گئے ہیں ۔
- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -