اورنگ آباد ، 26 فروری : مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزاضافہ کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وائرس کے 654 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور نو مریضوں کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع جمعہ کو ہیلتھ افسران نے دی۔
تفصیلات کے مطابق خطہ کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے دستایب اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر ریا جہاں کورونا وائرس کے 275 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور چار مریضوں کی موت ہوگئی۔
اس کے بعد ضلع جالنا میں 85 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ،ضلع لاتورمیں 80 نئے کیسز اور ایک مریض کی موت ، ضلع پربھنی میں 41 نئے کیسز اور ایک مریض کی موت ، ضلع ہنگولی میں 24 نئے کیسز اور ایک مریض کی موت ،ضلع ناندیڑ میں 70 ، ضلع بیڈ میں 53 اور ضلع عثمان آباد میں 26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں