Wednesday, May 14, 2025
spot_img
HomeMarqueeافغانستان میں اسپیشل فورسز کا ہیلی کاپٹر گر نے سے 9 ہلاک

افغانستان میں اسپیشل فورسز کا ہیلی کاپٹر گر نے سے 9 ہلاک

افغانستان میں اسپیشل فورسز کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں اسپیشل فورسز کے پانچ اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغانستان میں اسپیشل فورسز کا ہیلی کاپٹر گر نے سے 9 ہلاک

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کابل کے قریب اسپیشل فورسز کا ہیلی کاپٹر ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

افغان وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلی کاپٹر صوبہ میدن وردک میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں ایک پائلٹ، عملے کے تین افراد اور پانچ اسپیشل فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر حادثہ پیش آنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار نہیں بلکہ ٹیک آف کے فوراً بعد ہیلی کاپٹر کو ایک راکٹ حملے سے تباہ کیا گیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular