مراٹھواڑہ میں کورونا سے 9 ہلاک

0
134

اورنگ آباد،11 مارچ : مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا پھر تیزی سے پھیل رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1،290 نئے کیسزرپورٹ اور نو مریضوں کی موت ہوگئی۔

مراٹھواڑہ میں کورونا سے 9 ہلاک

یہ اطلاع علاقہ کے ہیلتھ افسران نے دی ۔ خطہ کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے دستیاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطے کے آٹھ اضلاع میں سےسب سے زیادہ ضلع اورنگ آباد متاثررہا جہاں کورونا وائرس کے 532 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 7 مریضوں کی موت ہوگئی۔

اس کے بعد ضلع پربھنی میں 79 نئے کیسز اور دو مریضوں کی موت ہوگئی، جبکہ ضلع ناندیڈ میں 214 ، ضلع جالنا میں 211 ، ضلع بیڈ میں 110 ، ضلع لاتور میں 72 ، ضلع ہنگولی میں 43 اور ضلع عثمان آباد میں 24 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here