یمن پر سعودی بمباری میں 8 افراد شہید و زخمی

0
128

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مارب کے علاقے فج نقعه پرشدید بمباری کی۔

یمن پر سعودی بمباری میں 8 افراد شہید و زخمی

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی صوبہ مارب کے علاقے فج نقعه پر بمباری میں ایک شخص شہید اور7 افراد زخمی ہوئے ۔ سعودی اتحاد یمن میں رہائشی علاقوں کومسلسل جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے-

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here