سمستی پور میں 678 کارٹن انگریزی شراب برآمد ، پانچ گرفتار- 678 – cartons of English liquor recovered in Samastipur, five arrested

0
123

678 cartons of English liquor recovered in Samastipur, five arrested

سمستی پور:  بہا رمیں سمستی پور ضلع پولیس نے مختلف تھانہ علاقوں سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 678 کارٹن انگریزی شراب کے ساتھ پانچ اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایاکہ ہولی کے مد نظر سمستی پور ضلع میں شراب کی بڑی کھیپ آنے کی اطلاع ملی تھی ۔ اسی بنیاد پر پولیس نے ضلع کے مفصل تھانہ کے چک عبد الغنی گاﺅں میں چھاپے ماری کی اور وہاں ٹرک سے 436 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی ۔ ادھر ضلع کے سندھیا تھانہ علاقہ میں بھی پولیس نے چھاپے ماری کر کے ایک گاڑی سے 169 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی ہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ ضلع کے کلیان پور تھانہ علاقہ کے گوپال پور گاﺅں سے بھی پولیس نے کنٹینر سے 73 کارٹن انگریزی شراب ضبط کی ہے ۔ پولیس نے پانچ اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے ۔ برآمد کل 678 کارٹن انگریزی شراب کی قیمت قریب 50 لاکھ روپے ہے ۔
گرفتار اسمگلروں کے بیان پر شراب کے دھندے میں ملوث گروہ کے دیگراراکین کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم چھاپے ماری کر رہی ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here