صنعا، 14 اپریل : مشرقی افریقی ملک جبوتی کے ساحلی علاقے میں ایک کشتی ڈوب جانے سے اس میں سوار کم از کم 42 مہاجروں کی موت ہوگئی۔ بین الاقوامی مہاجر تنظیم (آئی او ایم) نے ایک ریلیز جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی۔
آئی او ایم کی ریلیز کے مطابق پیر کی صبح اسمگلروں کی ایک کشتی جبوتی کے ساحلی علاقے میں ڈوب گئی۔ کشتی میں 60 مہاجر سوار تھے اور وہ تشدد زدہ یمن سے کوچ کرکے جبوتی کی جانب جارہے تھے۔
At least 42 migrants have died after a boat they were travelling in from Yemen capsized off the coast of Djibouti, IOM says https://t.co/1oF5W6sVSJ
— CNN Africa (@CNNAfrica) April 13, 2021
کشتی ڈوبنے سے اس میں سوار کم از کم 42 لوگوں کی موت ہوگئی۔ کشتی کےڈوبنے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
مارچ کے مہینے میں ہی اب تک 2343 سے زیادہ مہاجر یمن سے جبوتی آچکے ہیں۔ جبکہ فروری ماہ میں یہ تعداد تقریباً 1900 تھی۔
واضح رہے کہ یمن اور جبوتی کے درمیان عام طور پر مہاجر ایک مقام سے دوسرے مقام کی جانب جانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔