ویشالی میں 413 کارٹن انگریزی شراب برآمد

0
94

حاجی پور:  بہار میں ویشالی ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں سے پولیس نے 413 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی ہے ۔
پولیس ذرائع نے سموار کو یہاں بتایاکہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع کے بھگوان پور تھانہ علاقہ کے وارث پور گاﺅں باشندہ شراب اسمگلر شیام بابو رائے کے گھر اتوار کی دیر رات چھاپے ماری کی گئی ۔ اس دوران موقع سے ہریانہ میں تیار 340 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی گئی ۔ چھاپے ماری کی بھنک ملتے ہی شیام بابو رائے فرار ہوگیا ۔
ذرائع نے بتایاکہ ضلع کے کرنوجی گاﺅں باشندہ پنٹو کمار کے گھر سے اتوار کی دیر رات 73 کارٹن انگریز ی شراب برآمد کی گئی ہے ۔ موقع سے کسی کو گرفتار نہیں کیاجاسکا ہے ۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here