3نئے معاملہ آنے کے بعد کرونا متاثرین کی تعداد ہوئی 51

0
59

سنبھل محکمہ صحت کی ٹیم کے اعداد شمار کے مطابق ۲۰ ؍ہوچکے ہیں صحت یاب


سنبھل(پی این این) ضلع میں کرونا متاثرین کی تعداد میں مستقل اضافہ ہورہا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے اب تعداد ۵۱ تک پہونچ چکی ہے جب سے دیگر ریاستوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے اپنے اپنے گھروں کو واپسی کی ہے تب ہی سے نئے نئے کیس سامنے آرہے ہیں محکمہ صحت کی ٹیم متاثرین کے اضافہ کو لے کر کافی پریشان ہے اگرچہ کہ سی ایم او نے کہا ہے کہ ۵۱؍ متاثرین مین سے تقریباً ۲۰ صحت یاب ہوچکے ہیں مگر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کم ہے جبکہ مستقل اضافہ نے تعداد کو تیز رفتار دی ہے ۔ باہر سے آنے والے مزدوروں نے خاموشی سے اپنے اپنے ھروں میں پناہ لی ہے جس کے بعد سے کرونا متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور کورنٹین سینٹر میں بھی داخل ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ پہونچ چکی ہے جس سے محکمہ صھت کو بڑی پریشانیاں پیش آرہی ہیں دو دن قبل ۱۱؍ نئے معاملہ آنے کے بعد معلوم ہوا کہ اس مین کئی صفائی ملازمین اور محکمہ صحت کی ٹیم کے اراکین بھی شامل ہیں اب نئے معاملے آنے کے بعد تہ چلا ہے باہر کے مزدوروں کے رابطہ میں آنے سے یہ نئے کیس کا اضافہ ہوا ہے ۔ جگہ جگہ کورنٹین سینٹر میں ڈاکٹروں کی جانب سے مستقل علاج چل رہا ہے ہر وقت ٹیم دیکھ ریکھ میں لگی ہوئی ہے ۔ ڈاکٹر وں نے بتایا ہے کہ نئے آنے والے معاملہ پر فکر مندی سے گور ہورہا ہے اور پوری مستعدی سے اس کا مقابلہ کیا جارہا ہے۔
پ

 

 

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here