Wednesday, May 14, 2025
spot_img
HomeMarqueeبستر میں ایک برس کے دوران 38 نکسلی ہلاک

بستر میں ایک برس کے دوران 38 نکسلی ہلاک

جگدلپور: چھتیس گڑھ کے نکسلی متاثرہ بستر ڈویژن میں اس برس پولیس کے نکسلیوں کے ساتھ 104 تصادم ہوئے، جس میں 38 نکسلی ہلاک اور 331 نے خود سپردگی کی۔
اس مدت کے دوران 386 نکسلی گرفتار کئے گئے اور ان کے قبضے سے 78 ہتھیار، 268 بم اور 576 ڈیٹونیٹر برآمد کئے گئے۔
بستر رینج کے پولیس انسپکٹر جنرل سندر راج پی نے بتایا کہ بستر ڈویژن میں سال 2020 میں نکسل مخالف مہم کے لئے کل 16 نئے سکیورٹی کیمپ قائم کئے ئے۔ ان کیمپوں کے ذریعہ نکسل مخالف مہم کے ساتھ ساتھ عوامی سہولیات کے فروغ کے مقصد سے سڑکیں، پل، پلیا اور دیگر ڈھانچہ جاتی تعمیری کاموں کو بھی سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ علاقے میں ماؤنوازوں کے خلاف مہم چلانے کے ساتھ ساتھ نکسل متاثرہ علاقوں میں ماؤ نوازوں کو خود سپردگی کرنے کے لئے حوصلہ افزائی بھی کی گئی ہے۔ اس کے لئے مسلسل مہم چلائی جارہی ہے اورکئی نکسلیوں خودسپردگی کرکے سماجی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular