ضلع میں کورونا کے 351 نئے معاملے، متاثرین کی کل تعداد 53000 سے زیادہ

0
109

اندور  مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں کورونا کے 351 نئے معاملے آنے کے ساتھ یہاں متاثرین کی کل تعداد 53011 تک جاپہنچی ہے، جبکہ کل چار مریضوں کی علاج کے دوران موت ہونے کے ساتھ یہاں انفیکشن سے مرنے والوں کی کل تعداد 851 ہوچکی ہے۔


ضلع کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر کے مطابق کل 443 متاثرین کو علاج کے بعد صحت مند قرار دیئے جانے کے بعد سرگر معاملوں کی تعداد کم ہوکر 3925 رہ گئی ہے۔ ضلع کے اب تک کل 627925 مشتبہ افراد کے سیمپلوں کی جانچ کی گئی ہے، جس میں سامنے آئے 53011 متاثرین میں سے 48235 علاج کے بعد صحت مند ہوچکے ہیں۔ ضلع میں کورونا متاثرین کی شرح قابو میں نظر آرہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here