اندور میں کورونا کے 312 نئے معاملے، 4 اموات، 3752 سرگرم معاملے

0
77

اندور: مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں کورونا کے 312 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی 4 مریضوں کی علاج کے دوران موت ہوگئی ہے، جبکہ 481 مریضوں کے صحت مند ہونے کے بعد یہاں سرگرم معاملے کم ہوکر 3752 ری گئے ہیں۔
ضلع کی چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ انچارج ڈاکٹر پورنما گاڈریا نے بتایا کہ کل 4600 ٹسٹ کئے جانے کے تحت اب تک ضلع میں کل 632526 مشتبہ افراد کے کورونا سیمپلوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ ان میں 53323 متاثرین سامنے آئے ہیں۔ ان متاثرین میں سے علاج کے دواران 855 مریض دم توڑ چکے ہیں، جبکہ 48716 متاثرین صحت مند ہوئے ہیں۔ ضلع میں گزشتہ دو ہفتوں سے زیادہ وقت سے کورونا کے نئے معاملوں میں پہلے کے مقابلے کمی دیکھی جارہی ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here